Home Opinion Editorials in Urdu جدید چین، چیئرمین ماؤ سےصدر شی جن پنگ کے عہد تک تعمیر و ترقی کے سفر پر گامزن
Opinion Editorials in Urdu - October 4, 2019

جدید چین، چیئرمین ماؤ سےصدر شی جن پنگ کے عہد تک تعمیر و ترقی کے سفر پر گامزن

.

جدید چین کی کامیابی چار چینی رہنماؤں کی کوششوں اور جدوجہد میں مضمر ہے۔ بلا شبہ جدید چین کی بنیاد رکھنے کا سہرا ماؤ زے تنگ کے سر سجتا ہے۔ جبکہ معاشی اصلاحات متعارف کروانے میں ڈینگ شیاؤپنگ کی دور اندیش حکمت عملی کا  بڑاہاتھ ہے ۔ جنہوں نے 1978 میں اقتصادی اصلاحات کے ذریعے سے خصوصی اقتصادی علاقے اور فری ٹریڈ زون متعارف کرائے۔ ترقی و ترقی کا یہ ماڈل اتنا کامیاب ہوگیا کہ اب چین میں ایسے 300 خصوصی اقتصادی علاقے موجود  ہیں اورچین میں سالانہ 9.5 فیصد کی شرح سے ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا میں مختلف تجارتی ممالک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئےخصوصی اقتصادی علاقے تعمیر کر رہے ہیں۔چین کی تعمیر و ترقی کے سفر میں با بصیرت قیادت چوان لائی کا بھی ہاتھ ہے۔جنہوں نے ایک بہترین سفارتکار ، وزیر خارجہ اور چین کے پہلے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیے۔ انہوں نے سفارتی طور پر چین کا عالمی قد کاٹھ کو بلند کیا اور  پاکستان کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے۔اکیسویں صدی میں چین صدر شی جن پنگ جیسی قیادت  سےبہرہ ور ہوا جنہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) جیسی دور اندیش حکمت عملی پیش کی۔ جس نے چین کو عالمی سیاست کے مرکز پر لا کھڑا کیا۔یہ دونوں اہم اقدامات بالترتیب 2013 اور 2016 میں شروع ہوئے ہیں اور انہوں نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے 74 سے زیادہ ممبر ممالک ہیں جبکہ بی آر آئی نے سو سے زیادہ ممالک کو  مشترکہ تجارتی راستہ کے ذریعے سے تجارت کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…