جون میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں 8 فیصد کا اضافہ۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں چین کو پاکستان کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے سے 251.30 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جب کہ جون 2021 میں یہ 232.74 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مئی 2022 کے مقابلے میں چین کو پاکستان کی برآمدات نے 22.38 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ کر اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ مئی میں چین کو کل برآمدات 228.92 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں تھیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…