Home Latest News Urdu جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کی 95ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد۔
Latest News Urdu - August 1, 2022

جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کی 95ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد۔

.

راولپنڈی جی ایچ کیو میں چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی 95ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کی جڑیں گہری ہیں اور دو طرفہ تعلقات نے تمام آزمائشوں پر پورا اترتے ہوئے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایل اے اور پاک فوج آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہمارے تعلقات اجتماعی مفادات کی نگہبانی کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے اپنی تقریر میں پی ایل اے کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی، سدا بہار دوست اور تزویراتی شراکت دار ہیں۔

Comments Off on جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کی 95ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …