جے سی ایم نے سی پیک پر قائم اتفاق رائے کو بہتر انداز میں اجاگر کیا۔
.
سی پیک پولیٹیکل پارٹیز مشترکہ مشاورتی میکانزم (جے سی ایم) کی دوسری کانفرنس سی پیک پر چین اور پاکستان کی سیاسی قیادت کے اتفاق رائے کو تقویت دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس نے دنیا کو یہ واضح کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ داخلی معاملات ہونے کے باوجود سی پیک کی کے تحت تعمیر و ترقی کا سفر خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے۔جبکہ جے سی ایم کو پاکستان کی نو بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ سرکاری محکموں کے سرکردہ عہدیداروں اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے نمائندوں کی نمائندگی حاصل تھی۔ جے سی ایم کی ایک اور قابل ذکر خصوصیت یہ تھی کہ صدر عارف علوی نے شرکاء کو ایک مبارکبادی پیغام بھیجا جس کا جواب اگلے ہی دن چینی صدر شی جن پنگ نے دیا جس میں انہوں نے سی پیک کو خطے کی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔