Home Latest News Urdu حکومت سندھ کی جانب سے دھابیجی سپشل اکنامک متعارف۔۔۔چین کی این ڈی آر سی کی اقدامات پر اطمینان کا اظہار۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 29, 2019

حکومت سندھ کی جانب سے دھابیجی سپشل اکنامک متعارف۔۔۔چین کی این ڈی آر سی کی اقدامات پر اطمینان کا اظہار۔۔۔۔

حکومت سندھ نے دھابیجی سپیشل اکنامک زون کے لئے 1530ایکڑ کی اراضی مختص کی ہے۔پورٹ قاسم کےقریب ٹھٹھہ کے مقام پر بننے والے اس خصوصی اقتصادی علاقے کو وفاقی حکومت نے’ترجیحی سپیشل اکنامک زون ‘قرار دیا ہے۔ایک پریس اعلامیہ کے میں چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن (این ڈی آر سی )کے اعلٰی عہدیدار نے چین کی جانب سےاس پراجیکٹ کی میکانکی عمل کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔صوبائی حکومت نے اشتہارات کے ذریعے سےدھابیجی سپیشل اکنامک زون کی تعمیر و ترقی اور فعالیت کے لئے سفارشات بھی طلب کی ہیں جبکہ سی پیک منصوبہ کے اس پراجیکٹ کی بولی لگانے کے بین الاقوامی عمل کے تحت آغاز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ دھابیجی سپیشل اکنامک زون سے انفراسٹریکچر کی سہولیات میں بہتری آئے گی جس سے کراچی پورٹ،پورٹ قاسم اور مین ریلوے-1 پر دوررس اثرات مرتب ہونگے جبکہ صوبائی حکومت کے مطابق یہ قابل عمل اور بہتری۔ مربوط کردہ صنعتی زون ثابت ہوگا۔اسی طرح وفاقی حکومت نے اس خصوصی اقتصادی علاقے کے لئے بجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے 4ارب لاگت کی گرڈ سٹیشن کی تعمیر کا بھی عزم کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …