حکومت سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے،وزیر توانائی خرم دستگیر
.
وزیرتوانائی خرم دستگیر نے اس بات کے عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت معاہدوں کی پاسداری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل میں توانائی کی طلب کا دارومدار مقامی اور قابل تجدید ذرائعوں پر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں چین کی مسلسل تعاون کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…