Home Latest News Urdu حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی،وزیر اعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - October 6, 2022

حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی،وزیر اعظم شہباز شریف

.

وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی ایک ٹیم کے ساتھ ملاقات میں جس کی سربراہی صدر یی چنگین کر رہے تھے، کہا کہ حکومت عوامی سرمایہ کی حفاظت کے لیے عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔ ان کے بقول عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو بھی یقینی بنارہی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا مسلسل ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی عکاسی کی ہے۔

Comments Off on حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی،وزیر اعظم شہباز شریف

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …