حکومت سی پیک میں تیزی لانے کے لئے انسانی وسائل کی ترقی کی ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
.
حکومت پاکستان نے سی پیک پر بروقت عملدرآمد کو اپنی اہم ترجیحات کا حصہ بنایاہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹی ای وی ٹی اے) کے تعاون سے ایک جامع ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (ایچ آر ڈی) حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔جو سی پیک کے تحت مستقبل میں صنعتوں اور سپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈ) کے لئے ہنر مند افرادی کی طلب کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






