حکومت سی پیک پر عمل درآمد تیز کرنے کے لئے ادارہ جاتی اقدامات اٹھائے گی۔
Enter Your Summary here.
حکومت سی پیک پر عمل درآمد تیز کرنے کے لئے ادارہ جاتی اقدامات اٹھائے گی۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جِنگ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی ہے اور اس دوران باہمی مفادکے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے چینی سفیر کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے سی پیک کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے لئے متعدد ادارہ جاتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نےاس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات نہایت قابل قدر ہیں۔ نیزانہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے مشکل اوقات میں چین کی مستقل حمایت پر تشکر کا اظہار بھی کیا۔
دریں اثنا وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور ٹکنا لوجی کے شعبے میں تعاون سے پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں اضافے اور زراعت وٹیکنالوجی کے میدان میں مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …