حکومت سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں میں کام کی پیش رفت تیز کرنے کے لئے پُر عزم۔
Enter Your Summary here.
سی پیک کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پیک کے پہلے مرحلے میں اہم منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعددوسرےمرحلے میں خصوصی اقتصادی علاقوں کی ترقی ،تجارت کے فروغ، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔واضح رہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کی ترقی اور کاروائیوں میں تیزی لانے کے لئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے خیبر پختونخواہ کے راشکئی،ٹھٹھہ سندھ کے دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقوں اور کراچی کے بن قاسم انڈسٹریل پارک کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثنا سالانہ ترقیاتی پلان (اے ڈی پی) 21-2020 کے مطابق سی پیک کے تحت مٹیاری- لاہور +660کلو واٹ ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو تقویت ملے گی۔ مزید برآں پاک -چین تعاون قابل تجدید توانائی کی پیداواری ترقی میں اہم کردار اداکر چکا ہے۔ پاکستان میں وِنڈ انرجی کے ایک بڑا پیداواری ادارہ اے سی ٹی ونڈ پرائیوٹ لمیٹڈ اورسنکیانگ گولڈ وِنڈ سائنس ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …