حکومت نےسی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کی تعمیر وترقی میں تیزی لائی۔
.
چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) عاطف آر بخاری نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کی تیز رفتار ترقی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ چیئرمین نے نجی شعبے سے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی کاری کو فروغ دینے کی تاکید کی۔ مزید برآں حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےعلامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) ، بوستان اور حب کے تین خصوصی اقتصادی علاقوں کی کمیٹیوں کو شامل کرکے متعلقہ خصوصی اقتصادی علاقوں میں پلاٹوں کی فروخت کی اجازت دی ہے۔ دریں اثناچین میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ ہے کہ خصوصی اقتصادی علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے چینی تجربات سے استفادہ کیا ہے اور چینی تاجروں کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی علاقوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔
پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…