حکومت چینی آئی پی پیز کو 50 ارب روپے ادا کرے گی۔
.
وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم چینی انڈپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو واجب الادا ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چینی آئی پی پیز کے چیف ایگزیکٹوز سمیت تمام پاکستانی اور چینی اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔اس ملاقات کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…