Home Latest News Urdu حکومت چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی اور پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانیوں کو یقینی بنائے گی، وزیر اعظم عمران خان کا چینی سرمایہ کاروں سے خطاب
Latest News Urdu - February 4, 2022

حکومت چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی اور پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانیوں کو یقینی بنائے گی، وزیر اعظم عمران خان کا چینی سرمایہ کاروں سے خطاب

.

وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چین کی معروف سرکاری اور نجی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ایگزیکٹوز میں چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی، ہوازہونگ ٹیکنالوجی، زی جیانگ سی پورٹ گروپ، چیلنج اپیرل، ہنان سن واک گروپ، رائل گروپ، چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن، زینگ بینگ گروپ اور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کی قیادت شامل تھی۔ کارپوریٹ رہنماؤں نے وزیر اعظم خان کو پاکستان میں اپنے جاری منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔مزید برآں انہوں نے چینی کارپوریٹ رہنماؤں کو پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا اور سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے لیے کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

Comments Off on حکومت چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی اور پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانیوں کو یقینی بنائے گی، وزیر اعظم عمران خان کا چینی سرمایہ کاروں سے خطاب

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔