حکومت چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کرے گی۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق عیدالفطر کے فوراً بعد وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سی پیک اور دیگر باہمی تعاون کو سپوتاژ کرنے کے ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم سیکیورٹی کو یقینیی بنانے کے لیے تمام سابقہ اقدامات کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کی جانب سے تیار کیے جانے والے نئے پلان کا جائزہ لیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں سیکیورٹی پلان پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں کام کرنے والے تمام چینی کاروباری اداروں کے سربراہان سے ملاقات کریں تاکہ سیکورٹی اور دیگر اقدامات کے بارے میں ان کی رائے لی جا سکے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…