حکومتِ سندھ دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقے میں برآمداتی پیداواری تجارتی اداروں کو ترجیح دے گی۔۔
انویسٹمنٹ سندھ کے سیکریٹری احسن علی مانگی نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقے میں ان مقامی برآمداتی تجارتی اداروں کو ترجیح دے گی جو برآمداتی مصنوعات کی پیداوار کو ملحوظِ نظر رکھ کر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے لئے معاہدے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ نے دھابیجی سپیشل اکنامک زون کی روڑ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران انہوں نے دھابیجی سپیشل اکنانک زون میں سرمایہ کاروں کو ضروری معلومات فراہم کیں۔اس تقریب کا انعقاد حکومتِ سندھ کی معاون کمپنی سندھ سپیشل اکنامک زون منیجمنٹ کمپنی (ایس ای ایم سی) نے کیا تھا۔اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کا دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقہ برآمداتی تجارتی پیداواری اداروں کے لئے نہایت موافق ثابت ہوگا۔جبکہ برآمداتی تجارتی ادارے جن میں سٹیل، فیبریکیشن، ٹیکسائل، گارمنٹس، آٹو موٹیو، آٹو پارٹس، کیمیکل،ادویات، تعمیراتی اور بلڈنگ میٹیریل، کنزیومرز الیکٹرانک انجینئرنگ گڈز اور گوڈاؤنز کے شعبے شامل ہیں، کو خاص طور پر ترجیح دی جائے گی چونکہ ان سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔