خصوصی اقتصادی علاقوں میں گیس کی فراہمی کے لئے کوششیں تیز۔۔۔۔
سوئی نارتھرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی ساؤتھرن گیس کمپنی لمٹیڈ(ایس ایس جی سی ایل) نے حکومتِ پاکستان کو دو خصوصی اقتصادی علاقوں میں گیس کی سہولت کی فراہمی کے لئے6۔6 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دونوں ریاستی کمپنیاں خیبر پختونخواہ کے رکشئی خصوصی اقتصادی علاقے اور سندھ ٹھٹہ کے دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقے میں گیس پائپ لائن کی تنصیب و تقسیم کی ذمہ دار ہونگی۔ اس ضمن میں حکومتِ پاکستان کے عہدیدار کا ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اقتصادی علاقوں میں سرمایہ کاروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جبکہ اکنامک کوآرڈنیشن کمیٹی (ای سی سی) نے بھی خصوصی اقتصادی علاقوں میں گیس پائپ لائن نیٹ کی تنصیب کے لئے پی ایس ڈی پی کے فنڈز کے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسی سبب وزارت خزانہ بہت جلد گیس کی سہولت کی فراہمی کے لئے فنڈز کا اجراء کرے گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…