خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد کو پاکستان کے زرعی شعبے کے مسائل کا حل قرار دیا۔۔۔۔۔
Enter Your Summary here.
سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں زرعی شعبے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے.پاکستان کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے ایک اجلاس میں چیئرمین شیر علی ارباب نے نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد کو پاکستان کے زرعی شعبے کے مسائل کا حل قرار دیا ہے. اس دوران انہوں نے فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور کھیتی باڑی کے علاوہ فار منگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا.اس کے علاوہ انہوں نے مستقبل کے پراجیکٹس کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی کاوشوں کو نہایت سنہرے الفاظ میں سراہا
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






