Home Latest News Urdu خطے میں توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے کارک یاداشت پر پاکستان سمیت نو ممالک کے دستخط۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 22, 2019

خطے میں توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے کارک یاداشت پر پاکستان سمیت نو ممالک کے دستخط۔۔۔۔

پاکستان سینٹرل اور مغربی ایشیاء کے نو ممالک میں شامل ہے جنہوں نےتوانائی کے شعبے میں باہمی تعاون میں تیزی لانے سے متعلق دس نکاتی کارک یاداشت پر دستخط کیا ہے۔ جبکہ یہ نو ممالک توانائی کے شعبے میں حائل مشکلات پر قابو پانے کےلئے مل کر کام کریں گے۔ سارک کے ممبر ممالک میں افغانستان، آزربائجان، جیارجیا، قازقستان، کرغستان، منگولیا، پاکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں جنہوں نے توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون پر اتفاق رائے کیا ہے۔سینٹرل ایشیاء ریجنل اکنامک کوآرپوریشن (سارک)کے تحت پہلی بار ہونے والی اعلٰی سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائیندگی ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن وسیم اختر نے کی۔ واضح رہے کہ خطے میں ابھرنے والی معیشتوں کی توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ان ممالک نے موجودہ پیداواری استعداد کو 2030 تک دوگنی کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے لئے 400ارب ڈالر کا سرمایہ درکار ہوگا۔اس کے علاوہ ان ممالک نے اگلے دس سالوں کے لئے کارک انرجی سٹریٹجی بھی متعین کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…