Home Latest News Urdu خیبر پختونخواہ حکومت کی رکشئی خصوصی اقتصادی علاقے کی جلد سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے کوششیں تیز۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 13, 2019

خیبر پختونخواہ حکومت کی رکشئی خصوصی اقتصادی علاقے کی جلد سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے کوششیں تیز۔۔۔۔۔

حکومتی عہدیدار کا وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والی اجلاس کو بتایا کہ اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی اور چینی ریاستی ادارہ چائینہ روڑ اینڈ بریج کارپوریشن کے مابین رکشئی سپشل اکنامک زون کی تعمیر و ترقی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے گفت و شنید کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں سی آر بی سی وفد کی اسی ماہ کے اواخر میں اسلام آباد آمد متوقع ہے جہاں وہ رکشئی سپیشل اکنامک زون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے حکومت پاکستان سے ملاقات کرئے گا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ نے متعلقہ عہدیداران کو رکشئی خصوصی اقتصادی علاقے کی قبل از وقت سنگِ بنیاد کیلئے تمام متعلقہ انتظامات نپٹانے اور اجازت نامے حاصل کرنے کا احکامات جاری کئیے۔ اس دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی علاقوں میں صنعتوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانےکے لئے اعلٰی سطحی اجلاس کا انعقاد اگلے ہفتے متوقع ہے جبکہ رکشئی خصوصی اقتصادی علاقے میں کام کی پیش کو مختلف مراحل میں یقینی بنایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں حکومتی عہدیداران کا مزید کہنا تھا کہ رکشئی خصوصی اقتصادی علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا جا چکا ہے جبکہ ڈپارٹمینٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بجلی کی سہولت کی فراہمی کے لئے 8۔1ارب روپے کی پی سی ون منظور کی ہے اور گیس کی سہولت کی فراہمی کے لئے پی سی ون سوئی نارتھرن گیس پائپ لائن لمٹیڈ(ایس این جی پی ایل)کو پیش کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…