پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین-نائن دونوں ملکوں کی فضائیہ کی جنگی تربیت کو بہتر بنانے کے لئے نہایت معاون۔
Enter Your Summary here.
پاک چین مشترکہ فضائی مشق “شاہین نائن”کی نویں سیریز کی افتتاحی تقریب کا ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف (آپریشنز) ایئر وائس مارشل وقاص احمد سلہری اور اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف ، پی ایل اے اے ایف میجر جنرل سن ہانگ نے مشترکہ طور پر مشاہدہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے جنگی پائلٹس ، ہوائی دفاعی کنٹرولرز اور تکنیکی گراؤنڈ عملہ اس مشق میں حصہ لے رہا ہے۔ان مشقوں کی افادیت پر تبصرہ کرتے ہوئے میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں جنگی تربیت کو بہتر بنائیں گے اور دونوں فضائی افواج کے مابین عملی تعاون کو مستحکم کریں گے۔ ایئر وائس مارشل سلہری کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشقیں دونوں فضائیہ کی باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع فراہم کریں گی۔