راشکئی اور دیگر خصوصی اقتصادی زونز صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔
.
بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق راشکئی اسپیشل اکنامک زون ملک کی اقتصادی ترقی میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ راشکئی اکنامک زون کی تکمیل سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے مناسب سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تجارتی راہداری کو حقیقی اقتصادی راہداری میں تبدیل کرنے کے لیے بی او آئی سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی تعاون کے سیکرٹریٹ کے طور پر اور وفاقی حکومت کی جانب سے تمام خصوصی اقتصادی زونز ترقیاتی معاہدوں کے فریق کے طور پردستخط کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ 14 ستمبر کو خیبر پختونخواہ میں پہلے سی پیک خصوصی اقتصادی زون راشکئی کی ترقی کے لیے سہ فریقی ترقیاتی معاہدے کیا گیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …