راشکئی خصوصی اقتصادی زون سرمایہ کاروں کے لیے مثالی ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف۔
.
وزیراعظم شہباز شریف نے راشکئی خصوصی زون کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز پر مؤثر عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونزکے قیام پر خاص توجہ دینے سے صنعت کاری، برآمدات اور ملازمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صنعت کاری اور پاکستان کی برآمدات میں تنوع ملک کے معاشی چیلنجوں کا بہترین حل ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک پر عمل درآمد کا سلسلہ اپنے اہم دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس میں یہ ضروری ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر پر توجہ دی جائے تاکہ انہیں ترقیاتی ماڈلز میں تبدیل کیا جا سکے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…