راشکئی خصوصی اقتصادی زون کا آغاز ایک تاریخی لمحہ ہے، عاصم سلیم باجوہ۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے راشکئی خصوصی اقتصادی زون کے تجارتی آغاز کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت برآمدات پر مشتمل اس خصوصی اقتصادی زون کے ذریعے صنعتی کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ راشکئی کے قرب و جوار کے 3 تکنیکی اداروں کے ذریعہ مخصوص صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ جبکہ دوسری طرف ایک سرکاری بیان کے مطابق حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ راشکئی خصوصی اقتصادی زون سے توقع کی جا رہی ہے کہ اس کے سبب 30 ارب امریکی ڈالر کے مثبت اقتصادی اثرات مرتب ہونگے اور یہ صنعت کاری اور پائیدار اقتصادی نمو کا موجب بنے گا۔ مزید برآں اس بیان میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ اس خصوصی اقتصادی زون کے سبب آٹوموبائل و پرزہ جات ، پروسیسنگ اور مینوفیکچرنگ ، تعمیراتی میٹیریل ، ہوم ایپلائینسز اور دواسازی کی صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …