رواں سال جنوری-مئی میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 5 فیصد اضافہ۔
.
عوامی جمہوریہ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں پاکستان کی چین کو برآمدات 1.605 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.42 فیصد زیادہ ہے۔ مزید برآں، بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر بدر الزمان کے مطابق چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے سے پاکستان کی 313 بڑی برآمدی اشیاء کو صفر ٹیرف مارکیٹ تک رسائی ملتی ہے اور اس نے ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ پیداوار میں اضافہ کرے اور برآمدات کو فروغ دے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…