رواں مالی سال پاکستان کی چین کو برآمدات میں 42فیصد اضافہ
.
پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چین کوپاکستان کی اشیاء اورخدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر42.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چین کو اشیاء اورخدمات کی برآمدات سے ملک کو1.895 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو اشیاء اورخدمات کی برآمدات سے ملک کو1334.804 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ فروری میں چین کو اشیاء اورخدمات کی برآمدات کاحجم 169.041 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.60 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو اشیاء اورخدمات کی برآمدات سے ملک کو140.16 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔