رواں ماہ گوادر پورٹ سے دواسازی کے خام مال کی30 کنٹینرز چین کو برآمد کیے جائینگے
.
رواں ماہ گوادر پورٹ سے دواسازی کے خام مال کی30 کنٹینرز چین کو برآمد کیے جائیں گے،جنوبی امریکہ اور افریقہ سے درآمد شدہ مواد کو چینی ہینگینگ ایگریکلچر گروپ گوادر میں کمپنی کے صنعتی پارک میں پروسیس کرنے کے بعد برآمد کرے گا۔کمپنی کے سی ای او اینڈی لیاو نے کہا کہ پہلے وہ دواسازی کے خام مال کے 30 کنٹینرز چین کو ایکسپورٹ کر رہے تھے، اب ان کو شامل کرنے سے ہر ماہ مجموعی طور پر 60 کنٹینرز برآمد ہوں گے اور ہمارا منصوبہ اس سال کے آخر تک ایکسپورٹ کو 150 کنٹینرز تک بڑھانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقامی لوگ تکنیکی تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ گوادر میں کام کرنے والے سرمایہ کاروں کی مدد کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فری زون میں فیکٹری اور پروسیسنگ یونٹ کو گوادر کے مقامی لوگ چلا رہے ہیں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…