سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک چین تعاون مثالی ہے۔
.
پاکستان سٹیڈی سینٹر آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹردی یونا نے کہا ہےکہ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی کاروباری اداروں نے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے کثیرمواقع پیدا کیے ہیں اور تربیت کے ذریعہ ان میں تکنیکی مہارتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ تعاون ، جس کو سی پیک کی وجہ سے فروغ ملا ہے دونوں ممالک کے عوام کے لئے باہمی فائدہ مند ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیت کو تسلیم کرتا ہے اور مزید جدت لانے کے لئے مزید تعاون کا خواہاں ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…