Home Latest News Urdu ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
Latest News Urdu - November 6, 2024

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے موضوع کے ساتھ چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہوا، جس میں پاکستان سمیت مجموعی طور پر 152 ممالک، علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے نمائش میں حصہ لیا، اور ممالک (علاقوں) اور کاروباری اداروں کی تعداد پچھلے سیشن سےتجاوز کر گئی ۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطا بق گزشتہ سات سالوں کے دوران ، سی آئی آئی ای اعلیٰ درجے کی سبز نمائش کی تعمیر کی کوشش کرتی آئی ہے۔ سی آئی آئی ای کے پلیٹ فارم کی مدد سے جدید سبز تصور کو حقیقت میں ڈھالنے کے ساتھ سبز ٹیکنالوجی کی جدت طراز مصنوعات کی فراہمی مسلسل وافر ہو رہی ہے اور اس نمائش کا سبز معیار بڑھتا جا رہا ہے۔نمائش کی تیاریوں کے سلسلے میں ،پہلی سی آئی آئی ای نے گرین بوتھ ، گرین آپریشنز ، گرین لاجسٹکس اور گرین کیٹرنگ ان چار پہلوؤں سے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے نمائشوں کے لئے گرین اکنامک انڈسٹریل چین کے قیام کو فروغ دیا۔ دوسری سی آئی آئی ای میں ، “سبز ، ری سائیکلنگ ، اور پائیداری” کا تصور زیادہ واضح ہوگیا ، اور بہت سےبڑی کمپنیوں نے سبز اور پائیدار ترقی پر مبنی نمائشی زون کھولے۔ تیسری سی آئی آئی ای نے “سبز نمائش” “ری سائیکل شدہ” مواد کی حوصلہ افزائی کی اور بوتھ کی “سبز تعمیل کی شرح” کو 100فیصد تک بڑھانے کی کوشش کی گئی۔ “کاربن میں کمی” چوتھی سی آئی آئی ای میں نمائش کنندگان کی عام خواہش بن گئی ، جس میں ” کم کاربن توانائی اور ماحولیاتی تحفظ ٹیکنالوجی زون” کا رقبہ 15،000 مربع میٹر سے زیادہ رہا 5 ویں سی آئی آئی ای میں صفر پلاسٹک معیارات کو جامع طور پر فروغ دیا گیا اور بڑی تعداد میں سبز مصنوعات اور صفر کاربن حلوں نے اپنا آغاز کیا ہے۔ 6 ویں سی آئی آئی ای میں ، “زیرو کاربن سی آئی آئی ای” نمائش کنندگان کا اتفاق رائے بن گیا ، اور پہلی بار نمائش کے انعقاد کے لئے 100فیصد سبز بجلی فراہم کی گئی ۔موجودہ سی آئی آئی ای نے مقامی گرین سرٹیفکیٹ ٹریڈنگ کے ذریعے سبز بجلی کی کھپت حاصل کی ہے، اور جدید ترین ٹیکنالوجیز یکے بعد دیگرے ابھرکر سامنے آئی ہیں، جس سے کم کاربن کی تبدیلی میں مدد مل رہی ہے۔

Comments Off on ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف