سال 19-2018کی بجٹ میں سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کو ترجیح دی گئی ہے۔۔۔
Enter Your Summary here.
سی پیک منصوبہ جیسے میگا پراجیکٹ کی اہمیت کا بخوبی اندازاہ لگاتے ہوئے 2018/19 کی بجٹ میں سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کے لئے اضافی فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے.ان خیالات کا اظہاروزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کو دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا گیا. اس دوران خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کو گزشتہ سال کے
167.6 ارب کی نسبت اِمسال 192 ارب روپے کے فنڈ کے اجراء کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا.واضح رہے کہ سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹ کے لئے اِمسال 24 ارب روپے کے اضافی فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے جو سی پیک کا حصہ نہیں تھے بلکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ فنڈ کا حصہ ہیں اور اس فنڈ کو میگا پراجیکٹس کے لئے خصوصی طور پر رکھا گیا تھا.اس دوران سی پیک کے توانائی کے منصوبوں کو خاص طور پر زیرِ بحث لایا گیا.
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…