ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ نے کاربن کا اخراج صفر کردیا، سی ایچ این جی۔
.
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحت چلنے والےکول فائرڈ پاور پلانٹس صفر کاربن کے اخراج پر کام کررہے ہیں۔ اس رپورٹ میں چین ہوانینگ گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی ایچ این جی) کے ترجمان جیا یوآن پیئی کا حوالہ دیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ نے انتہائی کم یہاں تک کہ صفر کاربن کے اخراج کوممکن بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال منصوبہ اپنی اعلٰی کارکردگی اور کاربن کے اخراج کے ساتھ گرین کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبوں میں شامل ہو گیا ہے جو عالمی معیار پر پورا اترچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ تیانجن آئی جی سی سی پاور سٹیشن کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کمی کے لئے مختلف آلات اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے جس کو اس کے بعد صنعتی خام مال کے طور پر ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …