Home Latest News Urdu ساہیوال کول پاور پلانٹ ایک ماحول دوست منصوبہ۔۔۔ماہرین
Latest News Urdu - August 16, 2019

ساہیوال کول پاور پلانٹ ایک ماحول دوست منصوبہ۔۔۔ماہرین

ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے بحران پرقابو پانے کے علاوہ کئی حوالوں سے نجات دہندہ ثابت ہوگا۔کیونکہ اس منصوبہ سے سستی اور ماحول طریقے سے بجلی پیدا ہوگی جس سے صنعتی شعبہ مستحکم ہوگا۔اس منصوبے سے جڑے انجینئر زوہیب حسن کا کہنا ہے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے تحفظات کے باعث غیر جانبدارمانیٹرنگ ایجنسیز اس پلانٹ کی مٹی،ہوا اور پانی کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین ماحولیات کی اس پلانٹ کی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے تنقیدبے جا ہے کیونکہ پلانٹ میں ماحول دوست سسٹم کا خیال رکھاگیا ہے اور سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور ڈبل فلٹر تنصیب کیے گئے ہیں۔ان اقدامات کے باعث اس منصوبے کوانوائرمینٹل پراٹیکشن انول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔نسٹ کے شعبہ ماحولیات کے پروفیسر محمد فہیم کھوکھر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تیل اور گیس سے پیدا کی جانے والے بجلی کی نسبت یہ منصوبہ ماحول دوست سسٹم کا حامل ہےاور اس کے علاوہ انہوں نے سستے اور ماحول دوست منصوبے کو پاکستان کے لئے رحمت قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…