سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے چینی صوبہ شینڈونگ کے ساتھ سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد۔
.
سرمایہ کاری بورڈ نے پاکستان اور چین کے صوبہ شینڈونگ کے درمیان سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیشن میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی خالد منصور اور سرمایہ کاری بورڈکے دیگر نمائندوں کے علاوہ چین کے نجی اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔اس سیشن دوطرفہ سرمایہ کاری کے مواقع اور بزنس ٹو بزنس تعاون کا احاطہ کیا گیا۔ خالد منصور نے سی پیک کو اعلیٰ ترجیحی ترقیاتی منصوبہ بنانے میں وزیر اعظم کے وژن پر روشنی ڈالی جبکہ شینڈونگ میں پاکستان کے سفارتی روابط بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ترجیحی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو اجاگر کیا گیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






