سرگودھا یونیورسٹی کے حکام کی چین میں ہنبان کے اعلٰی عہدیداران سے ملاقات۔۔۔۔۔
ہنبان (کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ہیڈکوارٹر) نے چانگشا، چین میں منعقد ہونے والی ”2019ء انٹرنیشنل چائینیز لینگوئج کانفرنس ” کے دوران ایک سایئڈ لائن میٹنگ منعقد کرائی جس میں سرگودھا یونیورسٹی کے وفد اور ہنان نارمل یونیورسٹی کے درمیان اجلاس کاانعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کے وفد کی سربراہی وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کی جبکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائینہ سٹیڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمان نے سرگودھا یونیورسٹی اور ہنبان ادارے کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے فریقین کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں۔اس کے علاوہ ہنبان اداراے کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو پروفیسر ما جیانفی نے سرگودھا یونیورسٹی کے عالمی کنفیوشس انسٹیٹوٹس کے سلسلے کا حصہ بننے پر نہایت خوش دلی سے خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سرگودھا یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی مدد سے پاکستان کے اندر چینی زبان اور ثقافت کو فروغ دینےمیں نہایت مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ہنان نارمل یونیورسٹی سرگودھا یونیورسٹی کے کنفیوشیس انسٹی ٹیوٹ کے معاملات کے انتظام میں سرگودھا یونیورسٹی کو خصوصی تعاون فراہم کرے گی.
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …