Home Latest News Urdu سندھ اور ہوبی چین کے مابین سسٹر پروونس تعلقات فروغ دیے جائیں گے۔
Latest News Urdu - April 7, 2021

سندھ اور ہوبی چین کے مابین سسٹر پروونس تعلقات فروغ دیے جائیں گے۔

.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور سی پی سی ہوبی صوبائی کمیٹی کے سیکریٹری ینگ یونگ کے درمیان ووہان میں ملاقات کے دوران پاکستان کے صوبہ سندھ اور چین کے صوبہ ہوبی کے مابین سسٹر پروونس تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مجوزہ منصوبے میں کراچی اور ووہان اور دیگر شہروں کو شامل کیا جائے گا۔ سیکریٹری یونگ نے روشنی ڈالی کہ صوبہ ہوبی اپنی جاری ترقی میں پاکستان کے کلیدی شراکت داروں کو بھی شامل کرے گا۔ مزید برآں اس ملاقات کے دوران فریقین نے زراعت ، معیشت، تجارت ، تعلیم اور سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments Off on سندھ اور ہوبی چین کے مابین سسٹر پروونس تعلقات فروغ دیے جائیں گے۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …