سندھ قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،نثار کھوڑو۔
.
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سی پیک کے تحت برآمدات ، کامرس اور تجارت کو فروغ دینے میں پارلیمنٹ کے کردار پرتبادلہ خیال کے لئے ڈائلاگ کا اہتمام کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی کے مشیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز ، ورکس اینڈ سروسز نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار کی وسیع صلاحیت موج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ان مواقعوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئلہ کی برآمدات میں مدد کے لئے کیٹی بندر پر جیٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی سندھ کو منصوبوں میں تعاون فراہم کرے گی۔