سنکیانگ سے متعلق مغربی سازشیں بے بنیاد اور من گھڑت، خطہ خوشحالی اور امن و استحکام کا گہوارہ،سینیٹر مشاہد حسین سید۔
.
سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے سنکیانگ کی صورتحال سے متعلق مغربی سیاستدانوں اور میڈیا کے دعوؤں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دینے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کا کئی مرتبہ از خود سفر کیا اور انہوں نے اس خطے میں خوشحالی ، امن اور مذہبی آزادی کا مشاہدہ کیا۔ واضح رہے کہ سنکیانگ کوتکثیریت ، متحرک اور تیزی سے ترقی کرنے والا معاشرہ ہونے کا امتیاز حاصل ہونے کے ناطے اس کا شمار چین کے اہم خطوں میں ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایغور برادری سمیت سنکیانگ میں بسنے والے دیگر لوگوں کے معیار زندگی میں اضافہ ہوا ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …