سنکیانگ میں سی پی سی کی طرزِ حکمرانی قابلِ تعریف ہے،ویبینار مقررین۔
.
سنکیانگ خوبصورت خطہ ہے کے موضوع پر منعقدہ ایک آن لائن ویبینار کے دوران نائب گورنر سنکیانگ نے کہا ہے کہ سی پی سی حکومت نے خطے میں غربت کے خاتمے ، پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیتی پروگرام کے لیے مسلسل کام کیا ہے جس نے سنکیانگ کی تیزی سے مثبت تبدیلی کی راہ ہموار کی ہے۔ اس اس اجلاس کی مشترکہ میزبانی سنکیانگ حکومت ، پاکستان میں چین کے سفارت خانے اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز (پی آئی پی ایس) نے کی جبکہ چین اور پاکستان کے نمائندوں نے اجلاس میں حصہ لیا۔ پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے سنکیانگ میں نسلی گروہوں کو دی جانے والی شہری اور مذہبی آزادی کی تعریف کی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…