سنکیانگ میں چین کے تجربات سے پاکستان کو سیکھنے کا وقت آن پہنچا ہے، جان اچکزئی
.
جغرافیائی وسیاسی تجزیہ کار اور بلوچستان کے سیاست دان جان اچکزئی نے سنکیانگ میں گورننس اور ترقی کے ماڈل کی تعریف کی ہے اور پاکستان کے نظرانداز علاقوں میں اسی ماڈل کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سنکیانگ کے حوالے سے مغربی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مستردکردیا اور کہا کہ دنیا کو چین کو معروضی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سیاحت بلوچستان کی معیشت کو اسی طرح ترقی دے سکتی ہے جس طرح سنکیانگ میں ہوا ہے۔ مزید برآں انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، توانائی کی خود کفالت اور انسانی ترقی کے چینی طریقوں کی تعریف کی۔