سکینڈ چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں ہالو فوڈزپاکستان اور چینی سنیکس کمپنی کے مابین 42 ملین ڈالر لاگت کا معاہدہ۔۔۔۔
شینگائی میں منعقدہ سکینڈ چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان کی چلغوزے مہیا کرنے والی کمپنی ہالو فوڈز پاکستان اور چینی سنیکس کمپنی بی سٹور کے مابین 42 ملین ڈالر لاگت کا معاہدہ طے پایا ہے۔اس معاہدے کے تحت پاکستان کی چلغوزے کی خریداری اور پراسیسنگ سے منسلک کمپنی ہالو فوڈز اگلے دس سال کے لئے چینی کمپنی کو چلغوزے فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ بی سٹور کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یانگ ین فن کا کہنا ہے کہ چلغوزے ان کی کمپنی کی مہنگی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ ہالو فوڈزکمپنی کے فنانشل ہیڈ شہباز صدیقی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کے لئے چینی منڈی تک رسائی کے لئے یہ ایک شاندارموقع ہے۔