Home Latest News Urdu سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانےپر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
Latest News Urdu - June 30, 2022

سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانےپر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

.

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر چائنا یانگ جیچی نے چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ معزز مہمان نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانےپر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…