سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار کے دورے سے پاک چین دوستی کو نئی جہت ملے گی،چینی اسکالر
.
شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ریسرچ فیلو ہو ژیونگ نے کہا کہ چین کے اعلیٰ سفارت کار یانگ جیچی کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمسایہ ممالک کی سفارتکاری میں چین پاکستان تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی امور میں تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






