Home Latest News Urdu سی پیک 2.0 کے تحت چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور باضابطہ لانچ کر دیا گیا
Latest News Urdu - October 27, 2026

سی پیک 2.0 کے تحت چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور باضابطہ لانچ کر دیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ، ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان، پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ سمیت دیگر راہنماؤں نے چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کے لوگو پر موجود گلوب کو مشترکہ ہاتھ رکھ کر چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا لانچ کیا۔ قبل ازیں رنگارنگ تقریب سے خطاب میں ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے کہا کہ پاکستان چین دوستی دوستی سے بڑھ کر اسٹریٹجک فرینڈ شپ بن چکی ہے، سی پیک دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کر رہا ہے، آج دنیا میں فیک نیوز اور مس انفارمیشن کا طوفان ہے، اس صورتحال میں چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا قیام ضروری ہے، آج پاکستان اور چین ناممکن شاہراہ قراقرم کی طرز پر دشوار ڈیجیٹل ہائی ویے بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم ورثے میں ملی پاک چین دوستی کو لیگسی کے طور پر لے کر چل رہے ہیں اور اس ورثے کو آنے والی نسلوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کے لئے ایک باقائدہ سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے، اس انفارمیشن کوریڈور کے زریعے دونوں ممالک کے عوام کے دماغ، تصورات اور سوچیں باہم منسلک ہوں گے، اگر سی پیک ہماری معیثت کو ملائے گا تو چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور ہمارے دماغ اور سوچوں کو ملائیں گے۔

Comments Off on سی پیک 2.0 کے تحت چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور باضابطہ لانچ کر دیا گیا

Check Also

پاکستان اور چین کے ترجمانوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

…