سی پیک اتھارٹی چیئرمین کی جانب سے سنگاپور کے سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
.
سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سنگاپور سے آنے والے سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت قائم ہونے والےخصوصی اقتصادی زونز سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگاپور پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لئے رول ماڈل ثابت ہوسکتا ہے اور اپنے سرمایہ کاروں کی مہارت کو اس کے فوائد کے حصول کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبوں میں سنگاپور کی سرمایہ کاری خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر فری ٹریڈ زون ستمبر تک مکمل ہوجائے گا اور جلد ہی فعال ہوجائے گاجبکہ انہوں نے ایران کے ساتھ تجارت کی اہمیت کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…