سی پیک اتھارٹی کے قیام سے سی پیک کے منصوبہ جات کے کام کےعمل میں تیزی آئے گی۔۔۔۔۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کیبنٹ کی ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کے کام کے عمل میں تیزی لانے کے لئے سی پیک اتھارٹی کے قیام کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے قیام سے نہ صرف مختلف پراجیکٹس کے کام کے مراحل کا جائزہ لینے میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ اس سے سی پیک منصوبہ سے متصل دیگر اداروں کے درمیان روابط بھی استوار ہونگے۔وزیراعظم عمران خان نے اس اعلٰی سطحی اجلاس میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہےجس سے پاکستان کے ساتھ ساتھ پورا خطہ استفادہ حاصل کرے گا۔ اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی خوش اسلوبی سے تکمیل کو پہنچانا حکومتِ پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل کے سفر اور کام کےمراحل سے بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیلی وژن کو چین کی مدد سے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے بھی احکامات جاری کیے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …