Home Latest News Urdu سی پیک اور بی آر آئی کے تحت سلک روڑ ایمپلائرز کوآپریشن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 17, 2019

سی پیک اور بی آر آئی کے تحت سلک روڑ ایمپلائرز کوآپریشن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔۔۔۔

چین کے انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر فار نیو چائینہ سوشلزم(آئی آر سی این ایس)کے جنرل سیکریٹری اور محقق لوئی یانگ سلوان نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان(ای ایف پی)کے صدر مجید عزیز سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر جنرل سیکریڑی لوئی یانگ سلوان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ آئی آر سی این ایس چینی صدر شی جن پنگ کی دور اندیش حکمت عملی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) اور ایمپلائرز فیڈریشن آف سیلون کے مابین تین مشترکہ اقدامات اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ان اقدامات کے تحت چین، سری لنکا اور پاکستان کے ایمپلائرز اداروں کے مابین روابط استوار کرنے کے بعد اس کا دائرہ کار جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک تک پھیلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئی آر سی این ایس کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ سلک روڑ ایمپلائرز کوآپریشن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس ضمن میں تجاویز کوصدر شی جن پنگ تک پہنچانے کے لئے سپیشل ایڈوائزری بورڈ بھی بنائی جائے گی۔جبکہ چین کی کمیٹی یوتھ لیگ سے مماثل سلک روڑ یوتھ لیگ کا قیام عمل لانے سے متعلق تجاویز بھی زیرِ غور ہیں۔جس کے تحت 14 سال میں قدم رکھنے کے بعد نوخیز نوجوانوں کو یوتھ ممبر شب لازمی طور پر حاصل کرنا ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …