سی پیک-اے سی سی زرعی شعبے میں چینیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
.
ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی (اے اے یو آر) میں تیار ہونے والا نیا مرکز سی پیک-ایگریکلچر کوآپریشن سینٹر (اے سی سی)پالیسی ریسرچ کو یقینی بنائے گا اور زرعی شعبے میں کام کرنے میں چینی کاروباروں کو مدد فراہم کرے گا جبکہ اس سےادارہ جاتی تعاون کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ مزید برآں،زرعی شعبے میں بہتری اور معاونت کے لیے سی پیک-اے سی سی بیج ٹیکنالوجی، زرعی مواد اور مشینری، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور معاون سروس سسٹم کے شعبوں میں مل کر کام کرنے والے چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی کارپوریشنوں کی سرمایہ کاری کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔جن میں ویئر ہاؤس، کولڈ چینز اور لاجسٹکس شامل ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…