Home Latest News Urdu سی پیک باہمی اتفاق رائے پر مبنی ایک بے مثال منصوبہ ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔
Latest News Urdu - April 8, 2021

سی پیک باہمی اتفاق رائے پر مبنی ایک بے مثال منصوبہ ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔

.

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک سے متعلقہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر قومی اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اعلٰی سیاسی اور فوجی قیادت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کے خواہاں ہیں۔ نونگ رونگ نے راشکئی اکنامک زون اور گوادر فری زون کے قیام پر مستحکم پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں کئی نئے منصوبے بھی شامل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بیجنگ اور اسلام آباد مختلف ممالک کے ساتھ کام کے سلسلے کو مستقل طور پر آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ باہمی فوائد کے  حصول کے لئے دوسرے ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی جاسکے۔

Comments Off on سی پیک باہمی اتفاق رائے پر مبنی ایک بے مثال منصوبہ ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …