سی پیک بلوچستان اور خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، صادق سنجرانی۔
.
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد خان جمالی نے چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور سی پیک اور گوادر بندرگاہ سمیت بلوچستان کی سیاسی، اقتصادی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل ہے اور گوادر پورٹ مستقبل میں بلوچستان کی ترقی کا مرکز ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …