Home Latest News Urdu سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کو خود مختار بنایا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ۔
Latest News Urdu - October 15, 2021

سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کو خود مختار بنایا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ۔

.

میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت تعمیر کیے جانے والے تمام خصوصی اقتصادی زونز کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے خود مختار بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یہ خود مختار حیثیت تقریباً6خصوصی اقتصادی زونزمیں ایک سال کے اندر متعارف کرائی جائے گی اور پھر اسے دیگر زونز تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوادر پورٹ ہر ملک کے لیے کھلا ہے جو اسے استعمال کرنا چاہتا ہےاور ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

Comments Off on سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کو خود مختار بنایا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…