سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کے سبب صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
.
ایک حالیہ میٹنگ جس میں پاکستان اور چین کی حکومتوں نے خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت کا جائزہ لیا میں دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی اقتصادی زونز اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرمبادلہ پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اسپیشل اکنامک زونزجو سی پیک کا ایک اہم حصہ ہیں آنے والے سالوں میں پاکستان میں صنعتی ترقی اور معاشی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے عہدیداروں اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے چیئرمین ینگ شیونگ نے پاکستان کے صوبائی سرمایہ کاری بورڈ کے ساتھ روابط پیدا کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ گوادر فری زون کا پہلا فیز جو 60 ایکڑ اراضی پر محیط ہے پہلے ہی فعال ہو چکا ہےجبکہ بڑے پیمانے پر دوسرا فیز جو 2200 ایکڑ پر محیط ہے اس وقت تعمیر وترقی کے مراحل میں ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …